Sep 08, 2020 01:26 pm
views : 249
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 299,233 Cases and 6,350 Deaths
کراچی، کورونا سے مزید پانچ اموات، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار سات سو چھبیس ہوگئی
ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار726 رہ گئی۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں کورونا
وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 330 نئے کیسزاورمزید 5 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے
بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز2 لاکھ 99 ہزار233 اوراموات کی مجموعی تعداد 6
ہزار350 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک 2 لاکھ 86 ہزار157 افراد
صحتیاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار521 ٹیسٹ کیے گئے،
ملک بھرمیں فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار726 رہ گئی ہے۔
این سی اوسی کے
مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار807، پنجاب میں97 ہزار306،
خیبرپختونخوا 36 ہزار663، اسلام آباد میں 15 ہزار762، بلوچستان میں 13
ہزار321، آزاد کشمیر2 ہزار333 اورگلگت میں 3 ہزار41 تعداد ہوگئی۔