Sep 08, 2020 01:27 pm
views : 261
Location : Domestic place
Islamabad- PM urges people to serve homeless with dignity
اسلام آباد، مہذب معاشروں کا تصور صرف امیر ہونے میں نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا
کہنا تھا کہ قوم کی پہچان امیر لوگوں کے طرز زندگی سے نہیں ہوتی ہے، قوم
اپنے غریب طبقہ کے طرز زندگی سے پہچانی جاتی ہے، مہذب معاشروں کا تصور صرف
امیر ہونے میں نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی
دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم عمران
خان کے دورے کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے
مواصلات مراد سعید، مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر، معاون خصوصی سید
ذوالفقار عباس بخاری، علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز اور دیگر اعلی
عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گزشتہ ماہ وزیر اعظم کی اسلام آباد
میں قائم پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہ بنانے کی ہدایت کے بعد یہ پہلا
شیلٹر ہوم ہے جو ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں بہتر انفراسٹرکچر، کیٹرنگ اور
رہائشی معیار کے ساتھ دیہاڑی دار مزدوروں کے لئے معیاری خدمات انجام دے رہا
ہے۔ آئندہ تین ماہ میں وفاقی دارالحکومت کی تمام 5 پناہ گاہوں کو ری ماڈل
کیا جائے گا اور بعد میں بتدریج پورے ملک میں پناہ گاہوں کو ری ماڈلڈ پناہ
گاہیں بنایا جائے گا۔
معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر
ثانیہ نشتر، ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور وزیراعظم کے فوکل
پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے وزیر اعظم کو پناہ گاہ میں انتظامی
امور اور اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے دورہ کے دوران
پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا، پناہ گاہ میں
مقیم افراد سے بات چیت کی، سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا اور
بعد ازاں پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ کھانا کھایا۔