Sep 08, 2020 06:48 pm
views : 262
Location : MQM Bahadurabad Office
Karachi- MQM-P flays Sindh govt for appointing 'non-local officers' as city administrators
کراچی سے ہر کوئی لینا چاہتا ہے، دینا نہیں، خالد مقبول صدیقی
ایم
کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیپلز
پارٹی نے سندھ کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا، کراچی کو حق دلوانے کیلئے سڑکوں
پر آنا پڑا تو آئیں گے، جو لوگ صوبے کی تقسیم کو غداری کہتے ہیں وہ سب سے
بڑے غدار ہیں، ہم نے کراچی کی ضروریات کی نشاندہی کی تھی، کراچی کیلئے کئی
اعلانات ہوئے، عمل نہیں ہوسکا، عوام کو امید ہے لیکن دعا ہے کراچی پیکج پر
یقین بھی آ جائے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کراچی کی ترقی اور
خوشحالی براہ راست پاکستان سے وابستہ ہے، ہم عوام کیساتھ گلیوں، محلوں میں
رہتے اور ان کے دلوں میں بستے ہیں، کراچی کے لوگ مایوسی کا شکار ہیں، امید
ہے کراچی پیکج پر عمل درآمد بھی ہوگا، کراچی سے متعلق اس بار وفاق سے زیادہ
امیدیں ہیں، اتحادی جماعت کی منتخب بلدیاتی حکومت کو نظرانداز کیا گیا۔