Sep 08, 2020 07:03 pm
views : 256
Location : Domestic place
Karachi- Killers Should Be given death penalty ,Marva Father
کراچی، شاہدہ رحمانی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم مروا کے گھر تعزیت کیلئے پہنچ گئیں
پاکستان
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی شاہدہ
رحمانی کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ معصوم بچی مروا کے
گھر تعزیت کیلئے پہنچ گئیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنماء نے متاثرہ
خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا
کہ مروا کے ساتھ انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی جتنی
بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سندھ حکومت نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، تمام تر
وسائل بروئے کار لاکر مجرموں تک پہنچا جائے گا اور آئین وقانون کے مطابق
مجرموں کو سزا دی جائے گی۔
مروا کے والد عمر صادق کا کہنا تھا کہ پولیس
نے ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا اگر تعاون کیا ہوتا تو آج
ہماری بچی ذندہ حالت میں ہوتی۔ میری بچی کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ مجرموں کو سرے
عام پھانسی دے کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ چھوٹے بچوں سے بدفعلی
کرنے والے مجرموں کیلئے قانون عمل میں لایا جائے۔
معصوم مروا کے دادا
شیر رحمٰن کا کہنا تھا کہ دعا ہے جو ہماری پوتی کے ساتھ ہوا ہے وہ کسی کی
بچی کے ساتھ نہ ہو، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا
جائے۔