Sep 09, 2020 01:28 pm
views : 276
Location : Domestic place
Karachi- PIA offers Toronto to Pakistan direct flight with 15 per cent discount
اسلام آباد،پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں کے کرایوں میں پندرہ فیصد کمی کا اعلان کر دیا
کینیڈا
سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے، پی آئی اے نے
ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں کے کرایوں میں 15 فی صد کمی کا اعلان کر دیا۔
قومی
ایئرلائن نے کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں دو
مہینے کے لیے کمی کر دی ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی
کی سہولت 15 نومبر تک میسر رہے گی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے فیصل آباد سے کراچی کے اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں بھی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے کراچی آنے اور جانے والی پروازوں
کے کرائے میں 20 فی صد کمی کر دی گئی ہے، کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں
کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔