Sep 09, 2020 01:46 pm
views : 230
Location : Mohmand agency
Peshawar- Mohmand mines rockslide toll rises to 21
مہمند، ماربل کی کان میں دب کر مرنے والوں کی تعداد بائیس ہوگئی
خیبرپختونخوا کے ضلع مہمندکی تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان میں دب کر مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے ۔
ماربل کی کان میں ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 10 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
کان بیٹھنے سے زخمی ہونے والے 11 مزدور تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں گزشتہ روز سنگ مرمر کی 6 کانیں اچانک بیٹھ گئی تھیں اور درجنوں مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔
ڈی پی او مہمند طارق حبیب کے مطابق ریسکیو آپریشن کرکے آج مزید 10 لاشیں نکالی گئیں۔
پاک آرمی، ایف سی، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔