Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 09, 2020 05:44 pm views : 245

Location : Domestic place

Islamabad- National 'consensus' required on gas situation in Pakistan: PM Khan
  • Urdu

اسلام آباد، سردیوں میں گیس کا مزید مسئلہ سامنے آئے گا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوارمیں اضافے سے متعلق کسی نے نہیں سوچا، آنے والی سردیوں اور اس سے اگلی سردیوں میں بھی گیس کا مزید مسئلہ سامنے آئے گا ۔
پیٹرولیم ڈویژن کے تحت گیس کے مسائل پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجلی کی پیداوارسے متعلق بہت پہلے سوچنا چاہیے تھا، آج ہماری انڈسٹری مشکل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 17 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرکے 14 روپے میں فروخت کررہے ہیں، قومی مفاد کا تحفظ نہیں کریں گے توصوبائی مفاد بھی بےکار ہوجائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ کسی بھی جمہوری ملک کے عوام کو ملکی مسائل اور چیلنجز کا علم ہوتا ہے، سبسڈی کا مقصد غریب کو اوپرلانا ہے، سبسڈی کا دوسرا مقصد جی ڈی پی کوبڑھانا ہوتا ہے لیکن یہاں طاقتورلوگ سبسڈی لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں باہرسے گیس لاکربیچ ہی نہیں سکتے، ہمیں سبسڈی کی مد میں جو فائدہ ہوتا ہے وہ ہمارے قرضوں پر چلاجاتا ہے، جبکہ وفاق صوبوں کو بساط کے مطابق فنڈز دیتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے کبھی قومی مسائل پر بات ہی نہیں کی گئی، گیس کی پیداوار کے لیے اقدامات میں آگے نہیں بڑھے، اس کی پیداوار کےلیے بھی بھاری اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے، 27 فیصد پاکستانیوں کو گیس پائپ لائن سے ملتی ہے ، میں بھی ایل پی جی گیس کا استعمال کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی معیشت اوراداروں میں کامیابی کا راز میرٹ ہے، چین 20 سالہ طویل المدتی منصوبے بناتا ہے، پاکستان میں بے پناہ وسائل ہیں لیکن اس پرکام کے لیے ماضی میں سوچا ہی نہیں گیا، چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کا رازنظام کی مضبوطی ہے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved