Sep 09, 2020 05:46 pm
views : 243
Location : Domestic place
Islamabad- If the talk is only about politics, press conferences, then both PPP and PTI will have to face the people of Karachi, Asad Umar
کراچی پر اگر سیاست ہی رہی تو پی پی اور پی ٹی آئی دونوں کو جوتے پڑیں گے، اسد عمر
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے معاملے پر فضول بحث شروع ہو چکی ہے لیکن یہ بات کوئی نہیں پوچھ رہا کہ کراچی میں کام کب شروع کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مان لیتے ہیں سندھ حکومت کے 750 ارب ہیں لیکن کام کب شروع کر رہے بیں، کراچی انتظار کر رہا ہے، اگر بات صرف سیاست اور پریس کانفرنسز تک رہی توپیپلز پارٹی، پی ٹی آئی دونوں کوکراچی کےعوام سے جوتے پڑیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کو صرف باتیں کرکے ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگایا جائے، ہم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے کہ کےفور کو وفاق کے حوالے کریں۔
ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ کراچی میں جن منصوبوں کی بات ہو رہی ہے یہ تو پرانے ہیں، اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پرانے باتوں کی حد تک ہیں، پرانے ہیں تو کوئی ایک منصوبہ دکھاؤ کہاں ہے کے سی آر؟ کہاں ہے کے فور؟
انہوں نے مزید کہا کہ اب سیاسی بیان بازی اور ڈرامے بازی نہیں چلے گی، کراچی انتظار کر رہا ہے کہ کام شروع کیا جائے