Sep 09, 2020 05:49 pm
views : 269
Location : Domestic place
Quetta- Four members of a family killed in car, coach collision in Mastung
کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا
مستونگ کھڈکوچہ گرو کے مقام پر پیش آنے والے مسافر کوچ اور ٹوڈی کار حادثے کے نتیجے میں چار نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد عوام نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو احتجاجا" بلاک کردیا ہے۔
مشتعل افراد کی جانب سے شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مسافروں میں بیمار افراد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
انتظامیہ اور مشتعل مظاہرین کے مابین ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔
شاہراہ پر پھنسے ہوئے مسافروں نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک کو کھلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
خیال رہے کہ مستونگ کھڈکوچہ گرو کے مقام پر گذشتہ شب مسافر کوچ اور ٹوڈی کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد عوام نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو احتجاج کرتے ہوئے بلاک کر دیا ہے۔