Sep 10, 2020 04:36 pm
views : 254
Location : Domestic Place
Karachi- COVID-19 claims six lives in Pakistan, infects 441 in one day
کراچی، کورونا مزید چھ زندگیاں نگل گیا، وائرس سے دو لاکھ ننانوے ہزار آٹھ سو پچپن شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ
چوبیس گھنٹوں کے دوران چارسو اکتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں
ستانوے ہزار چارسو اکسٹھ ، سندھ میں ایک لاکھ اکتیس ہزار ایک سو پندرہ،
خیبر پختونخوا میں چھتیس ہزار سات سو پچپن، بلوچستان میں تیرہ ہزار دو سو
ستائیس ، گلگت بلتستان میں تین ہزار ایک سو سینتیس، اسلام آباد میں پندرہ
ہزار آٹھ سو چارجبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار تین سو چھپن کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک
بھر میں اب تک اٹھائیس لاکھ پچاس ہزار ایک سو اکیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پچیس ہزار اکیاسی نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک دو
لاکھ ستاسی ہزار نوسو پچاس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ پانچ سو پچاس
مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں دو ہزار دو سو تیرہ ، سندھ میں
دو ہزار چار سو چھتیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار دو سو چھپن، اسلام آباد
میں ایک سو ستتر، بلوچستان میں ایک سو پینتالیس، گلگت بلتستان میں تہتراور
آزاد کشمیر میں پینسٹھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔