Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 10, 2020 04:37 pm views : 245

Location : Ministry of Foreign Office

Islamabad- All kinds of freedom have been crucified in occupied Kashmir, Foreign Office spokesman
  • Urdu

اسلام آباد، مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی آزادی صلب کرلی گئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی آزادی صلب کرلی گئی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ  گذشتہ روز بھارت کےمقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کو 400 روز مکمل ہو گئے ۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل عام جاری ہے۔ اگست میں بیس سے زائد کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ  بھارتی رہنما جو کہ کشمیریوں کے معیار زندگی کی بہتری کا دعویٰ کرتے تھے وہ کشمیریوں کے قتل عام،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کی بینائی چھیننے کے واقعات سے انکار نہیں کر سکتے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے بعد ان کی بیٹی کی پریس کانفرنس دیکھی ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی راء نے ان کے اہلخانہ کو پاکستان کے خلاف جاسوسی پر مجبور کیا اور  ناکامی پر انہیں زہر دے کر قتل کر دیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے بار ہا اس واقعہ کی شفاف تحقیقات،ایف آئی آر کی نقل کی فراہمی،اسٹاف ڈاکٹر کی رپورٹ اور نتائج پاکستان کو فراہم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  سیکریٹری خارجہ نے گذشتہ روز او آئی سی اور آج یورپی یونین سفراء کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی آزادی صلب کی گئی ہے ، متعدد کشمیری گرفتار ہیں ۔  کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ  دنیا بھر سے کشمیر کی صورتحال کی مذمت کی جا رہی ہے۔ فروری 2020 کے دورہ پاکستان میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھارت کو اقوام متحدہ  سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے مجبور کرے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved