Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 10, 2020 04:45 pm views : 242

Location : Domestic Place

Lahore- Shahbaz Sharif says in his three terms did not use a single rupee from the public treasury personally
  • Urdu

لاہور، دس سالوں میں ملک کی پائی پائی بچانے کیلئے کام کیا، شہباز شریف

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت مجھے اور میرے خاندان کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی  جس میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف پیش ہوئے تاہم حمزہ شہباز کو علالت کے باعث پیش نہیں کیا جاسکا۔
شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں بولنے کی اجازت طلب کی اور کہا کہ میں نے 10 سالوں میں شفاف نیلامی کا کام کیا ہے، اس ملک کی پائی پائی بچانے کے لیے کام کیا، میں نے اپنے 3 ادوار میں سرکاری خزانے سے ایک روپیہ بھی ذاتی استعمال نہیں کیا، میرے فیصلوں سے میرے خاندان کے لوگوں کے کاروبار کو نقصان پہنچا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 182 من مقرر کی اور ہم نے 180 روپے من مقرر کی، یکدم سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 155 مقرر کردی جس سے ہم پر دباؤ آیا لیکن میں نے قیمت کم نہ کی، سندھ ہائی کورٹ نے قیمت 172 مقرر کی اور 12 روپے سبسڈی دی، میر پاس درجنوں درخواستیں آئیں، میرے خاندان کا دباؤ بھی تھا میں نے کہا میرا استعفیٰ یہ پڑا ہے لیکن میں کسی قیمت گنے کی قیمت ایک دھیلا کم نہ کرونگا،  میرے ایک فیصلے سے میرے خاندان کی 2 ملوں کو ایک ارب کا نقصان ہوا۔
صدر (ن) لیگ شہباز شریف  نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مجھے اور میرے خاندان کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے تاہم مجھے اللہ پر پورا بھروسہ ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved