Sep 11, 2020 02:25 pm
views : 228
Location : Islamabad high court
Islamabad- Nawaz Sharif will have to surrender before further proceedings: IHC
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے وکیل کو گزارشات پیش کرنے کا ایک موقع دیدیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 15 ستمبر تک عدالت میں پیش ہونے کے لیے ایک بار پھر موقع دیا گیا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ ریلیف کے لیے اشتہاری ملزم کے پاس عدالت پیشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، نوازشریف کے وکیل کو گزارشات پیش کرنے کا ایک موقع دے رہے ہیں، وہ بتائیں کیسے اشتہاری شخص کو ریلیف کے لیے عدالت سن سکتی ہے ؟۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ہونے کے بعد نواز شریف کی درخواستیں کیسے سنی جاسکتی ہیں ؟ خواجہ حارث کے مطابق نواز شریف کسی اسپتال میں زیرعلاج نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق وفاقی حکومت نے ان کے علاج کی تصدیق نہیں کرائی، کیوں کہ وفاقی حکومت کے مطابق نواز شریف کاعلاج ہی نہیں ہوا جس کی تصدیق ہوسکے۔