Sep 11, 2020 07:04 pm
views : 263
Location : Different Places
Karachi- Permission granted for exhumation of Dr Maha’s body, post mortem
کراچی، ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی کی درخواست منظور
عدالت نے ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرلی۔
کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرلی۔کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر شرافت علی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ماہا کو سر میں بائیں جانب گولی لگی اور دائیں جانب سے خارج ہوئی، مدعی مقدمہ کی درخواست ہے کہ ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے لہٰذا مدعی مقدمہ کے مؤقف کی تصدیق کیلئے قبر کشائی، پوسٹ مارٹم اور مزید معائنے کی اجازت دی جائے۔
کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر ماہا کیس میں قبر کشائی اور پوسٹ مار ٹم سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ عدالت کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں، عدالت انویسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کرسکتی لہذا استغاثہ قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہےکہ ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کیا جائے۔
واضح رہے کہ 19 اگست کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لیڈی ڈاکٹر ماہا شاہ کی لاش ان کے گھر سے ملی تھی جس پرپولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ڈاکٹر ماہا نے خود کو گولی مارکر خودکشی کی ہے۔