Sep 12, 2020 04:20 pm
views : 300
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 3 Pakistanis, infects 584 in one day
کراچی، کورونا سے مزید تین افراد جاں بحق، مہلک وائرس س تین لاکھ نو سو پچپن شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو اڑتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ستانوے ہزار چھ سو دو، سندھ میں ایک لاکھ اکتیس ہزار چھ سو پچھتر، خیبر پختونخوا میں چھتیس ہزار آٹھ سو باسٹھ، بلوچستان میں تیرہ ہزار چارسو ایک ، گلگت بلتستان میں تین ہزار ایک سو چونسٹھ، اسلام آباد میں پندرہ ہزار آٹھ سو باسٹھ جبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار تین سو نواسی کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک انتیس لاکھ آٹھ ہزار تین سو اناسی افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چونہس گھنٹوں کے دوران اٹھائیس ہزار سات سو چوبیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک دو لاکھ اٹھاسی ہزار پانچ سو چھتیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ پانچ سو چونتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں دو ہزار دو سو پندرہ ، سندھ میں دو ہزار چارسو چالیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار دو سو چھپن، اسلام آباد میں ایک سو اٹھتر، بلوچستان میں ایک سو پینتالیس، گلگت بلتستان میں چہتر اور آزاد کشمیر میں پینسٹھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔