Sep 12, 2020 04:24 pm
views : 270
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Passengers are facing serious crimes on highways, Government should be vigilant, Chief Justice
اسلام آباد، مسافروں کو ہائی ویز پر سنگین جرائم کا سامنا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، چیف جسٹس
جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام اوور سیز اور کمرشل عدالتوں کے جج صاحبان کے تربیتی پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کاروباری معاملات کا عدالتوں میں لٹک جانا مزید مسائل کو جنم دیتا ہے، جہاں بہترین عدالتی نظام ہوتا ہے وہاں سرمایہ کاری بھی زیادہ آتی ہے۔
جسٹس گلزار احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن و امان حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، ہائی ویز پر شہریوں کی حفاظت کا مؤثر نظام نہ ہونا شرمناک ہے۔حکومت پولیس میں سیاسی مداخلت روکے اور ادارے کی ساکھ بحال کرے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ معصوم مسافروں کو ہائی ویز پر سنگین جرائم کا سامنا ہے، موٹر وے پر حالیہ واقعہ بھی اسی کا نتیجہ ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔
اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمرشل اور اوورسیز کورٹس کا قیام وقت کا تقاضا ہے، کمرشل اور اوورسیز پورٹل میں بیرون ملک پاکستانی درخواستیں دائر کر سکیں گے جن پر ہائیکورٹ کا کمرشل و اوورسیز سیل انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گا۔