Sep 12, 2020 04:28 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Lahore- Now even the court is saying how sick is the person who has not been admitted to the hospital, Sheikh Rashid
لاہور، اب تو عدالت بھی کہہ رہی ہے جو شخص ہسپتال میں داخل نہیں ہوا وہ کیسا بیمار ہے، شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا رواں برس میں ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوگی، تقسیم کے بعد ن لیگ پتھر مارنے والی جماعت اور شین لیگ سنگ تراش ہوگی، شہباز شریف واپس آکر پچھتا رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کراچی کی بہتری کیلئے وفاق اور صوبے کا ساتھ ہونا اچھی بات ہے، عمران خان کی حکومت 5 سالہ مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا موٹر وے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سی سی پی او لاہور نے موٹر وے واقعہ سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔