Sep 12, 2020 04:30 pm
views : 271
Location : Domestic Place
Lahore- Govt targeting opposition through NAB: Rana Sanaullah
لاہور، حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن کو انتقام کانشانہ بنا رہی ہے، رانا ثناء اللہ
لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں ہر جگہ مافیا سرگرم ہے، چینی، گندم مافیا عوام کو لوٹ رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا اے پی سی 20 ستمبر کو ہوگی، مسلم لیگ (ن) اے پی سی کے فیصلے پر عملدرآمد کرے گی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پوری قوم موٹر وے واقعے پر افسردہ ہے، حکومت کی امن وامان سے کوئی دلچسپی نہیں، سی سی پی او کے رویے سے کیا انصاف کی توقع کی جاسکتی ہے، پولیس میں جو اصلاحات شہباز شریف نے کیں آج اس کا 10 فیصد بھی موجود نہیں، بلدیاتی انتخابات میں مثبت نتائج حاصل کرنے کیلئے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسے پولیس افسران کو لگایا جا رہا ہے جو معاونت کرسکیں۔