Sep 12, 2020 04:37 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Lahore- Motorway repe incident, Prime suspect's DNA matches with 2013 criminal database
لاہور، موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی، پولیس کا دعویٰ سامنے آگیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
موٹروے زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت، مرکزی ملزم کا ڈی این ا اے میچ ہوگیا، ملزم کی شناخت عابد علی کے نام سے کرلی گئی ہے۔
پولیس
ذرائع کے مطابق ملزم کا پہلے ہی کریمنل ریکارڈ موجود ہے، ملزم کا ڈی این
اے 2013 کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہوا، ملزم
عابد ملہی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، متاثرہ خاتون کے نمونے کریمنل ڈیٹا بیس
سے میچ ہوئے، کریمنل ڈیٹا بیس میں ملزم عابد ملہی 2013 سے موجود ہے، ملزم
عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی
کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت موٹروے واقعہ کی
تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عثمان بزدار نے کمیٹی کو تحقیقات جلد
مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا موٹر وے پولیس
کی تعیناتی تک پنجاب پولیس فرائض سرانجام دے گی، دلخراش واقعہ میں ملوث
ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ متاثرہ
خاندان کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، پنجاب حکومت اور پوری
قوم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے، متاثرہ خاتون کو فوری انصاف دلانا ریاست کی
ذمہ داری ہے۔