Sep 12, 2020 04:42 pm
views : 286
Location : Domestic Place
Karachi- Jethpur Memon Association hosted a Grand Reception in honor of the Chief Minister Sindh Coordinator Shehzad Mian Noor
کراچی، جیتھ پور میمن ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر کے اعزاز میں شاندار عشائیہ، شہزاد میاں نور کہتے ہیں آج میں فخر محسوس کررہا ہوں
جیتھ پور میمن ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میاں نور کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں یحیحیٰ پولانی، حنیف موٹلانی سمیت میمن برادری سے تعلق رکھنے والے معروف صنعتکاروں اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر جیتھ پور میمن ایسوسی ایشن کے صدر اور انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے نائب صدر محمد آصف عبدالمجید پانڈا والا نے استقبالی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہماری برادری سے کوئی بھی سپوت کسی عہدے پر فائض ہوتا ہے تو اسے سراہنے کیلئے ان کے اعزاز میں استقبالئے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ آج کا پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کمیونٹی بچوں کی تعلیم کےعلاوہ ضروت مندوں کو گھروں کی فراہمی اور غریب بچیوں کی شادی کے علاوہ لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔
جیتھ پور ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمان خصوصی کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی شہزاد میمن کا کہنا تھا کہ میں فخر محسوس کررہا ہوں کہ میرے اعزاز میں اتنا شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میری برادری سے زیادہ سے زیادہ لوگ سیاست میں آئیں اور اپنے شہر اور اپنے ملک کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ میمن برادری سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہر شعبے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو سیاست میں بھی آگے لے کر آئیں کیونکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں میمنوں کی نمائندگی نہیں ہے۔