Sep 12, 2020 05:24 pm
views : 279
Location : MA Jinnah Road
Karachi- Tahafuz e namoos e risalat o azmat e Sahaba o Aehlebait March
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر تحفظ ناموس رسالت وعظمت صحابہ واہلبیت مارچ
دینی جماعتوں کے اتحاد کی کال پر کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر تحفظ ناموس رسالت وعظمت صحابہ واہلبیت مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
مارچ میں علامہ کوکب اوکاڑوی، مفتی منیب الرحمن، علامہ شاہ عبدالحق قادری، حاجی حنیف طیب، ثروت اعجاز قادری، مفتی جان نعیمی، مفتی عابد مبارک، پیر مظفر حسین شاہ، حاجی رفیق پردیسی اور دیگر علماء اہلسنت اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد مارچ میں شریک ہوئی۔
مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور مسلسل نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ بچوں کی بھی بڑی تعداد مارچ میں شامل تھی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے۔
مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ برملا توہین کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اعلیٰ عہدوں پر ایسے لوگ براجمان ہیں جو توہین کرنے والوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ توہین کرنے والوں کو گرفتار کروائیں۔ صحابہ اور اہلبیت کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔ہم کسی کی دھمکی میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مارچ تحریک صحابہ اور مقدس دین کی توہین کرنے والوں کے خلاف ہے۔ ہمارے مقدس شخصیات کی توہین نہ روکی گئی تو پھر ہم سے کوئی امید نہ رکھی جائے ہم کسی دھمکی میں نہیں آئیں گے۔کراچی کے منتخب نمائندوں نے اسمبلیوں میں یہ معاملہ نہ اٹھایا تو آئندہ الیکشن میں ان کا محاسبہ کرینگے۔ ہماری ریاست کے اہم عہدوں پر ایسے افراد بیٹھے ہوئے ہیں جو دوسروں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔