Sep 13, 2020 04:42 pm
views : 279
Location : Different Places
Lahore- Motorway rape case: Alleged co-accused Waqar appears before police
موٹروے اجتماعی زیادتی کیس،اہم ملزم ازخود کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے دفتر میں پیش ،صحت جرم سے انکار
گجرپورہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی، اہم ملزم وقارالحسن نے ازخود کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(سی آئی اے) دفتر میں پیش ہوکر صحت جرم سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کو مطلوب انتہائی اہم ملزم وقار الحسن ازخود ماڈل ٹاؤن سی آئی اے دفتر میں پیش ہوگیا اور اپنے بیان میں صحت جرم سے انکار کردیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے گجرپورہ واقعے میں ملوث دو مرکزی ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو 25،25 لاکھ انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
ایک ملزم ازخود سی آئی اے پہنچ گیا البتہ دوسرا تاحال فرار ہے، ملزم وقار الحسن کا کہنا ہے کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکومت پنجاب نے پریس کانفرنس میں وقار الحسن کو مرکزی ملزم کا ساتھی قرار دیا تھا۔
وقار الحسن کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن سے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ملزم وقار الحسن سے پولیس کے اعلیٰ افسران تفتیش کررہے ہیں، ملزم کے صحت جرم سے انکار پر ڈی این اے کرانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ ڈی این اے کرانے کے لیے فرانزک لیبارٹری سے رابطہ ہوچکا ہے۔
ملزم وقار الحسن کے نمونےڈی این اے کے لیے بھجوائے جائیں گے۔ ملزم وقار الحسن کو عابد علی کے کال ریکارڈ سے ٹریس کیا گیا تھا ملزم کا کہنا ہے کہ میرا جو نمبرجیو فینسنگ میں آیا وہ برادر نسبتی کے پاس ہے۔