Sep 13, 2020 04:47 pm
views : 291
Location : Domestic place
Karachi- Renowned Shia scholar Allama Zameer Akhtar passes away at 76
کراچی،معروف خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے
معروف خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
علامہ اختر ضمیر نقوی کے قریبی رفقاء کے مطابق انہیں رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کی جائے گی۔
علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے، خطیب کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے۔ ضمیر اختر نقوی نے شاعری، مرثیہ نگاری سمیت شہدائے کربلا کی زندگی پر درجنوں کتابیں تصنیف کیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔