Sep 13, 2020 07:42 pm
views : 250
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 301,481 Cases and 6,379 Deaths
ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 5 ہزار 673 رہ گئی
ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 5 ہزار 673 رہ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 526 نئے کیسزاورمزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 1 ہزار 481 اوراموات کی مجموعی تعداد 6379 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک 2لاکھ 89 ہزار 429 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 31 ہزار 411 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ اب تک 29 لاکھ 39 ہزار 790 ٹیسٹ ہو چکے۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 880 ، پنجاب میں97 ہزار 679 ، خیبرپختونخوا 3636 ہزار 942 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 901، بلوچستان میں 13 ہزار 483 ، آزاد کشمیر2400 اورگلگت میں 3196 تعداد ہوگئی۔