کراچی، سول سوسائٹی کیجانب سے جنسی ذیادتی کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاج
کراچی میں ایکسپو سینٹر کے باہر سول
سوسائٹی کیجانب سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے بڑھتے واقعات
کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے
ہاتھوں میں پلے پارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔
مظاہرین
نے حکومت سے جنسی ذیادتی کے مرتکب افراد کے خلاف سزائے موت کا مطالبہ کیا
گیا،مظاہرے میں شریک ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں
کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
ایک شہری مقصود کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی خواتین کو محفوظ بنانا ہے حکومت ان درندوں کے خلاف کارروائی کرے۔