Sep 14, 2020 01:14 pm
views : 249
Location : Different Places
Islamabad- PM Imran welcomes millions of students back to school on Sept 15
اسلام آباد، ہم نے یقینی بنایا ہے کہ اسکول آپریشنز پبلک ہیلتھ سیفٹی اصولوں کے مطابق ہوں، وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کل لاکھوں بچوں کو اسکول واپسی پرخوش آمدید کہیں گے۔
سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا
کہ ہماری ترجیح اور ذمے داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقے سے اسکول جائے۔
وزیراعظم کاکہنا ہے کہ ہم نے یقینی بنایا ہے کہ اسکول آپریشنز پبلک ہیلتھ سیفٹی اصولوں کے مطابق ہوں۔
انہوں
نے کہا کہ ہم نے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو کورونا وائرس کے حوالے
سے صحتِ عامہ کے قواعد سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔