Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 14, 2020 01:33 pm views : 253

Location : Domestic place

Karachi-Marwah rape-murder: Police await DNA report of suspects
  • Urdu

کراچی،مروہ کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا

شہر قائد میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی پانچ سالہ بچی کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
مروہ کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ اس سے قبل نواز نامی ملزم کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پولیس نے تفتیش کے دوران اب تک تیس سے زائد افراد کو حراست میں لیا جبکہ 30 مشکوک افراد کے ڈی این اے سیمپل لے کر انہیں پروفنگ کے لیے حیدرآباد کی لیبارٹری بھیجا دیا ہے۔
جن مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لیے گئے اُن میں سے کسی کا بھی سیمپل متاثرہ بچی کے ساتھ میچ نہیں ہوا۔
قبل ازیں علاقہ مکینوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا تھا اور انہوں نے ایک بار پھر واقعے میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس صرف زبانی کلامی دعوے کررہی ہے، ابھی تک ڈی این اے رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔
یاد رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی شام کے وقت اپنے گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، جسے اغوا کیا گیا، اہل خانہ نے گمشدگی کے خلاف مقدمہ درج کرایا مگر پولیس بچی کو تلاش کرنے میں ناکام رہی۔
درندہ صفت مجرم نے مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور سوختہ لاش کو کراچی کے علاقے سبزی منڈی میں واقع کچرے سے بھرے خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔
سوشل میڈیا پر  جسٹس فار مروہ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
پولیس نے اس کیس میں اب تک 15 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا  جبکہ  لاش ملنے والے مقام سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اُس کا ڈی این اے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھیجا تھا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved