Sep 14, 2020 05:55 pm
views : 265
Location : Domestic place
Lahore- Motorway rape incident: Lahore CCPO apologizes over controversial statement
لاہور، سی سی پی او لاہور نے موٹروے زیادتی کیس میں متنازع بیان پر معافی مانگ لی
کپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ نے موٹروے زیادتی کیس میں متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔
سی
سی پی او لاہور نے موٹر وے زیادتی کیس میں متنازع بیان پر معافی مانگتے
ہوئے کہا ہے کہ اگر میری گفتگو سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں متاثرہ
خاتون اور تمام طبقات سے معافی مانگتا ہوں۔
عمر شیخ نے میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی اس بیان پر معذرت کی تھی کہ اس سے میرا
کوئی غلط مقصد یا تاثر نہیں تھا، لیکن اگر میرے بیان کی وجہ سے کوئی غلط
فہمی پیدا ہوئی ہے، تو میں نہ صرف تہہ دل سے زیادتی کا شکار اپنی بہن سے
معذرت کرتا ہوں بلکہ ان تمام طبقات جو رنج و غم اور غصے کی کیفیت میں مبتلا
ہیں ان سے بھی معافی مانگتا ہوں۔