Sep 14, 2020 05:58 pm
views : 300
Location : Domestic place
Karachi- Senitizer Sprays in classrooms, halls, libraries to provide healthy environment to students under safety measures in private school
کراچی، نجی اسکولوں میں طلباء کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے اسپرے
نہ نہ کرتے کرتے بالآخر کل سے اسکول کھل رہے ہیں تاہم اس سے قبل نجی تعلیمی اداروں نے اسکولوں کو کھولنے سے پہلے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اپنی مدد آپ کے تحت اسکولوں میں اسپرے کروایا تاکہ طلباء وطالبات کو صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔
اسکولوں کی انتظامیہ کی طرف سے عملے اسکولوں کی صاف صفائی کی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں جس کے تحت عملے نے اسکول کی کلاس رومز، ہال، لائبریریز، ہال، پلے گراؤنڈ اور اسکول کے مرکزی دروازوں پر اسپرے کیا۔
اس کے علاوہ اسکول کے نوٹس بورڈ پر ایس او پیز آویزاں بھی کی گئی ہیں۔ جس کے تحت اسکول آنے والے بچے ماسک کا استعمال لازمی یقینی بنائیں گے اس کے علاوہ وہ ایک دوسرے کے چہروں پر ہاتھ نہیں لگا سکتے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کا تبادلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک نجی اسکول کی پرنسپل کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کو کھولا جانا اچھا فیصلہ ہے تاہم ہمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ضرورت ہے۔ بغیر ایس او پیز کے اسکول کھولنا رسک لینے سے کم نہ ہوگا۔