Sep 15, 2020 02:01 pm
views : 284
Location : Different Places
Islamabad- 290,261 patients recovered from coronavirus in Pakistan
کراچی،کورونا وباء نے مزید چھ افراد کی جانیں لے لیں
ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 5 ہزار 774 رہ گئی۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں کورونا
وبا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 404 نئے کیسزاورمزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے
بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز3 لاکھ 2 ہزار 424ہوگئی اوراموات کی مجموعی
تعداد6 ہزار 389ہوگئی۔ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2لاکھ 90ہزار 261 مریض
صحتیاب ہوچکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک
لاکھ 32 ہزار 250 ، پنجاب میں97 ہزار 817 خیبرپختونخوا 37 ہزار 079 ، اسلام
آباد میں 15 ہزار 962، بلوچستان میں 13 ہزار 621 ، آزاد کشمیر2426,
اورگلگت میں 3269 تعداد ہوگئی۔