اسلام آباد، موٹر وے پر زیادتی کے واقعے نے پوری قوم کو ہلا دیا ہے، وزیراعظم
وزیر
اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سر
عام پھانسی دینی چاہیے یا پھر انہیں جنسی صلاحیت سے ہی محروم کردینا چاہیے۔
نجی
ٹی وی دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ موٹر وے پر زیادتی کے
واقعے نے پوری قوم کو ہلا دیا ہے۔ اس واقعے میں ملوث ایک ملزم ماضی میں
گینگ ریپ میں ملوث رہ چکا ہے، اس طرح کے لوگوں سے نمٹنے کے لیے تازہ قانون
سازی کی ضرورت ہے، میرے خیال میں تو انہیں چوک پر لٹکانا چاہیے۔
وزیراعظم
عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں نکلتا
اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، بے شک دنیا اسرائیل کو تسلیم کرے، جب تک
فلسطین ایسا نہیں کرے گا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا
کہنا تھا کہ بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، جب بھی کوئی ملک
اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے تو سب سے زیادہ مزاحمت فلسطین سے کی جاتی ہے۔ جب
اسٹیک ہولڈرز تسلیم نہیں کر رہے تو ہم کیسے تسلیم کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ قائداعظم شروع سے اُن کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
وزیراعظم
عمران خان نے ملکی سیاست پر بھی گفتگو کی اور ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن
کا صرف ایک ایجنڈا ہے اپنی کرپشن کو بچانا، اپوزیشن صرف این آر او چاہتی
ہے، نواز شریف کوشش کریں گے کہ واپس نہ آئیں، ہم نواز شریف کو واپس لانے
کی کوشش کریں گے، ان کے کیس بند نہیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے
مزید کہا کہ کراچی کے لوگوں کو مردم شماری پر شک ہے اور ان کے تحفظات درست
ہیں۔ کراچی ترقی نہیں کرتا کیونکہ حکومت دیہی سندھ سے ہوتی ہے اور فنڈ ان
کے پاس ہوتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر پر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ بھی جا سکتے ہیں۔