Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 15, 2020 05:35 pm views : 282

Location : Foreign Office

Islamabad- Pakistan rejects declaration of 17th India-US Joint Anti-Terrorism Working Group
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان نے بھارت امریکا ورکنگ گروپ اجلاس کا اعلامیہ مسترد کردیا

ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ نے بھارت اور امریکا کے  17 ویں انسدادِ دہشت گردی مشترکہ ورکنگ گروپ کے اعلامیے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 17 ویں اجلاس کے اعلامیےمیں پاکستان کے بلاجواز حوالے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے اپنے تحفظات امریکی متعلقہ حکام تک پہنچا دیے ہیں. ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام شریک ممالک جنوبی ایشیائی خطے کے امن و امان سے جڑے مسائل کا تذکرہ ، زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے کریں۔ یک طرفہ اور حقائق کے منافی آراء سے احتراز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی برادری اس حقیقت سے اچھی طرح باخبر ہے کہ پاکستان ہندوستان کی ایما اور معاونت سے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے. عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کاوشوں، قربانیوں اور ان کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کام یابیوں کو بھی تسلیم کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اس امر کا بارہا اظہار کر چکا ہے کہ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر گامزن بی جے پی سرکار کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک،مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، اور پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف بھارت کا جارحانہ رویہ،پورے جنوبی ایشیائی خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ  عالمی برادری کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ وہ خطے کے امن و استحکام کے منافی روش اپنانے سے باز رہے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved