Sep 15, 2020 05:33 pm
views : 270
Location : Election commission of Pakistan
Islamabad- EC has directed the Federal Government to release the final census data
اسلام آباد، الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت کو مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار جاری کرنے کا حکم
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
صوبہ
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا
اہم اجلاس ہوا جس میں مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار اور صوبہ سندھ میں
حلقہ بندیوں کا کام میں حائل مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے
وفاقی حکومت کو مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار جاری کرنے کا حکم دیتے
ہوئے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور، وزارت قانون مردم شماری کے حتمی نتائج
جاری کرائیں۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو مردم شماری سے متعلق
مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری 2017
کے اعدادو شمار کی سرکاری اشاعت انتہائی ضروری ہے۔
سندھ حکومت نے مردم
شماری کے حتمی نتائج کے بغیر حلقہ بندیوں کی مخالفت کی تھی اور الیکشن
کمیشن نے پی پی پی کی درخواست پر سندھ میں حلقہ بندیوں پر کام روک رکھا ہے۔