Sep 15, 2020 06:20 pm
views : 275
Location : Domestic place
Lahore- Motorway gang-rape case: ATC sends accused Shafqat to jail on 14-day judicial remand
لاہور ، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم شفقت کا 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ دے دیا
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم شفقت کا 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔
ملزم
شفقت کو آج صبح لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،
پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر دی تھیں۔
پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں اس سے قبل دفعات 376 اور 392 لگائی گئی تھیں۔
موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے عزیز سردار شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
واضح
رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں خود گرفتاری دینے والے وقار الحسن کی
نشاندہی پر دیپالپور سے شفقت نامی ملزم کو کل سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا،
پولیس کو دیئے گئے بیان میں ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم
نے ڈکیتی کے بعد خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق شفقت
کے اعترافِ جرم کے بعد اس کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا، جبکہ کیس میں
ایک اور نامزد ملزم عباس نے بھی از خود گرفتاری دے دی تھی۔
پولیس کے مطابق شفقت کو وقار الحسن کے بیان کی روشنی میں حراست میں لیا گیا ہے، شفقت مرکزی ملزم عابد کا ساتھی بتایا جا رہا ہے۔
پنجاب
پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست وقارالحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں
ملوث نہیں پایا گیا ہے تاہم ڈی این اے رپور ٹ آنے کے بعد ہی اس بات کا
حتمی فیصلہ ہو سکے گا۔
متاثرہ خاتون نے بھی ملزم وقار کی شناخت سے انکار
کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقار واقعے میں شامل نہیں تھا، تاہم ملزم کا ڈی این
اے سیمپل لے لیا گیا ہے۔
شیخو پورہ پولیس کے ترجمان کے مطابق وقار کا کوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔
کیس میں مرکزی ملزم عابد تاحال گرفتار نہ ہوسکا، پولیس نے ملزم کے 2 بھائی اور والد کو حراست میں لے لیا ہے۔
لاہور
میں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے میں ایک اور پیش رفت سامنے
آئی ہے، پولیس نے ملزمان عابد اور شفقت کے مبینہ تیسرے ساتھی بالا مستری
کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت نے بتایا ہے کہ وقوعہ کے روز بالا مستری ساتھ آیا تھا مگر راستے سے واپس چلا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق بالا مستری نے ملزم شفقت اور عابد کے ساتھ مل کر تقریباً 11 وارداتیں کی ہیں۔
ملزم
نے مزید بتایا کہ موٹروے پر وہ بھی عابد اور شفقت کے ساتھ واردات کی نیت
سے ہی نکلا تھا لیکن آدھے راستے سے ہی واپس چلا گیا تھا۔