Sep 16, 2020 01:03 pm
views : 287
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Reports 665 New Cases of Coronavirus, Total Infections Climb to 303,089: Health Ministry
کراچی، ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد پانچ ہزار نوسو چھتیس رہ گئی
ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہونے لگے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 تک جا پہنچی۔ملک میں فعال کیسز 5 ہزار 936 رہ گئے۔
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 591 ہو گئی۔ دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 946 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 140 ، بلوچستان میں تعداد 13 ہزار 690 ہو گئی۔
اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 984, آزاد جموں و کشمیر 2441, گلگت میں 3297 ہو گئی،ملک بھرکےاسپتالوں میں 97 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔
ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں،ایم سی او سی کے مطابق اس وقت 995 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔