Sep 16, 2020 01:47 pm
views : 265
Location : Domestic place
Lahore- ATC approves Capt (retd) Safdar's bail till September 22
لاہور، شریف خاندان کی خواتین پر مقدمہ درج کرنا افسوسناک ہے،کیپٹن صفدر
مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا ہے کہ جو مشرف کے ساتھ ہو ا تھا اس کا نواز شریف سے بدلہ لیا جا رہا ہے۔
انسداد
دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ میں نے بطورآرمی آفیسرملک کی سالمیت کا حلف
اٹھایا ہوا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکاکہنا تھا کہ حکومت اب ہمارے خلاف
دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کررہی ہے،تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے
کی بیٹیاں آج عدالتوں میں پیش ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان
کی خواتین پر مقدمہ درج کرنا افسوسناک ہے،پنجاب میں جس طرح کی طرز حکومت ہو
رہی ہے اس کو تبدیل ہونا چاہیے۔