Sep 16, 2020 01:52 pm
views : 269
Location : Lahore High Court
Lahore- Motorway rape case: LHC lashes out at Punjab police
لاہور، پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس اگر قبضہ گروپ بن جائے تو موٹر وے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔
لاہور
ہائیکورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ پر پولیس کے قبضے کے خلاف درخواست پر
سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی
زمین پر ایلیٹ فورس کا دفتر قائم کیا گیا، اور پولیس نے جو اراضی سرنڈر کی
تھی وہ بھی متروکہ وقف کو نہیں دے رہی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے
ریمارکس دیئے کہ پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گیا ہے، اگر پولیس قبضہ گروپ
بن جائے گی تو پھر موٹر وے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، افسروں کو معاف کرنے
کی روش کو چھوڑ دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آئی جی پولیس
پنجاب بھی پیش ہوں گے۔
دوسری جانب موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں
نیا موڑ آیا ہے، وقار کے برادر نسبتی عباس کو رہا کر دیا گیا، دونوں بھائی
سلامت اور بوٹا کو بھی چھوڑ دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ
موٹروے میں زیر حراست وقار کے بردار نسبتی عباس اور بھائیوں سلامت اور بوٹا
کو رہا کر دیا گیا، تینوں کو شک کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا۔
ذرائع
کے مطابق وقار کو بھی جلد رہا کر دیا جائے گا، اس کی ڈی این اے رپورٹ کا
انتظار ہے جس کے بعد اس کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔