Sep 16, 2020 06:46 pm
views : 244
Location : National Assembly
Islamabad- Opposition blocks another FATF-related bill in Senate
سینیٹ نے انسداد دہشتگردی2020 کا ترمیمی بل مسترد
سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا انسداد دہشتگردی2020 کا ترمیمی بل مسترد کردیا۔
ایوان
بالامیں حکومت کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا اور گزشتہ روز قومی
اسمبلی سے منظور ہونے والا انسداد دہشت گردی کا تیسرا ترمیمی بل سینیٹ میں
اپوزیشن نے عددی برتری سے مسترد کر دیا۔ بل کے حق میں 31 جبکہ مخالفت میں
34 ووٹ پڑے۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے انسداد دہشتگردی
ترمیمی بل 2020 میں تفتیشی طریقہ کار میں نئی تکنیک استعمال کرنے کی شق
شامل کی گئی تھی۔ جس کے تحت تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض
تکنیک استعمال کرکے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا۔انسداد
دہشتگردی ترمیمی بل کے تحت ان تکنیک میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ
لگانا ، کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے جب کہ عدالت کو تحریری درخواست
دے کر مزید 60 دن کی توسیع حاصل کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب ضمنی ایجنڈے کے طور پر بل لانے پر اپوزیشن ارکان نے بھرپور احتجاج کیا تھا۔