Sep 17, 2020 12:50 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 6 Pakistanis, infects 545 in one day
کراچی، کورونا سے مزید چھ اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار چھیاسٹھ ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے پانچ سو پینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ تین ہزار چھ سو چونتیس ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد چھ ہزار چھیاسٹھ رہ گئی جبکہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا دو لاکھ اکیانوے ہزار ایک سو انہتر مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد چھ ہزار تین سو نناوے ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ بتیس ہزار آٹھ سو اٹھارہ، پنجاب میں اٹھانوے ہزار اکتالیس، خیبرپختونخوا سینتیس ہزار ایک سو پچاسی ، اسلام آباد میں سولہ ہزار پانچ، بلوچستان میں تیرہ ہزار سات سو اٹھانوے، آزاد کشمیر دو ہزار چارسو اکیاون اورگلگت بلتستان میں تین ہزار تین سو چھتیس تعداد ہوگئی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں نمایاں کمی کے بعد پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھول دیے گئے ہیں جب کہ کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول پر آرہی ہیں۔