Sep 17, 2020 01:30 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Division of PML-N, 'PML-S' inevitable, Sheikh Rashid
راولپنڈی، شہباز اور بلاول سے کل ملاقات ہوئی سب پرباش ہیں، شیخ رشید احمد کہتے ہیں شین کا نون سے نکلنا طے ہے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ میں ہونیوالی قانون سازی ملک کے مفاد میں ہوئی، ایف اے ٹی ایف حساس بل تھا، اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی، اہم معاملات پر قانونی سازی حکومت کی بڑی کامیابی ہے، کل کسی قانون کو نہیں روندا گیا، اپوزیشن کے کل 38 ارکان اسمبلی میں کم تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا حکومت نے ثابت کیا کہ اس نے منی لانڈرنگ بل میں سرنڈر نہیں کیا، کل قانون سازی کر کے این آر او کو دفن کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی 20 ستمبر کو اے پی سی ناکامی سے دوچار ہوگی، اپوزیشن کوئی بڑا فیصلہ نہیں کرسکتی، اپوزیشن جلسہ جلوس ہی کھیلے گی۔