کراچی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ بائیس ستمبر تک موخر کردیا گیا، عدالت نے دو ستمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا
انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا، رؤف صدیقی سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے آج کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے جانے کا امکان تھا تاہم عدالت نے کیس کا فیصلہ بائیس ستمبر تک موخر کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور غیر متعلقہ افرد کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت نے رواں ماہ 2 ستمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جب کہ فروری 2017 میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، کیس میں ملزمان کے خلاف 400 عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
گیارہ ستمبر دو ہزار بارہ کو بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں دو سو ساٹھ افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ فیکٹری مالکان نے آتشزدگی کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا تھا۔