اسلام آباد ، متحدہ سنی کونسل کے تحت عظمت صحابہؓ، اہل بیت مارچ
متحدہ
سنی کونسل کے زیراہتمام عظمت صحابہؓ واہل بیت ؓ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے
مختلف مسالک کے قائدین نے کہاہے کہ توہین صحابہ اہلبیتؓ کرنے والوں کے خلاف
قانون سازی کی جائے، سینکڑوں مقدمات درج ہیں لیکن موثرکارروائیاں نہیں
ہورہیں۔
ڈی چوک کے سامنے ہونے والے مارچ خطارب کرتے ہوئے مولانا محمد
احمد لدھیانوی نے کہا کہ عظمت صحابہ کیلئے کب قانون سازی ہوگی۔ آج پروگرام
کا آغاز ہے24 ستمبر کو ملتان میں اجتماع ہوگا تمام علماء کرام سے ہاتھ جوڑ
کر کہتا ہوں یہ سیاست کرنے کا نہیں صحابہ کرامؓ کے ناموس کے تحفظ کرنے کا
وقت ہے ، توہین رسالت، توہین صحابہ و اہلبیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،
اہلبیت ؓ اور صحابہ کرامؓؓ کے گستاخ کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا
جائے،جماعت اسلامی کیرہنماء وسینیٹر مشتاق احمدنے کہا کہ مغربی دنیاکا ہدف
اسلام ہے۔