Sep 18, 2020 12:59 pm
views : 279
Location : Different Places
Islamabad- 13 more Schools closed for not complying with COVID-19 SOPs
کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ، مزید تیرہ تعلیمی ادارے بند
ملک
بھر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مزید تیرہ تعلیمی ادارے بند
کردیئے گئے ، کے پی میں دس اور سندھ میں تین تعلیمی ادارے بند کیے گئے۔
تفصیلات
کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا کہنا ہے کہ کوروناایس
اوپیزپرعمل نہ کرنےوالے13تعلیمی ادارےبند کردیئے گئے ہیں ، 24گھنٹے میں 10
تعلیمی ادارے کے پی اور 3سندھ میں بند کیےگئے، احتیاطی تدابیر اختیار نہ
کرنے پر وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی۔
دوسری جانب وزیرتعلیم ومحنت سندھ
سعید غنی نےنیوکراچی میں گورنمنٹ گرلزکالج کا اچانک دورہ کیا اور کہا کالج
میں کلاسوں میں سماجی فاصلےکو برقرار رکھاجائے، ایس اوپیزپرعمل کرکے خود
اوراپنےخاندان کوبھی محفوظ بناسکتےہیں۔
سعید غنی نیوکراچی بھی گئے ، اسکول میں طالبا ت کے ماسک پہنے ہونے، سینیٹائزرکی موجودگی پرپرنسپل کوسراہا
اس
موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری اسکول کے لئے یہ اسکول ایک ماڈل
اسکول بن سکتا ہے، جیسےانتظامات کئے گئےہیں یہ ایک قابل ستائش اقدام ہے۔
گذشتہ
روز بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی
اداروں کو بند کیا گیا تھا، سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخواہ
میں بند کیے گئے جبکہ آزاد کشمیر میں 5 اور اسلام آباد میں 1 ادارہ بند
کیا گیا تھا ۔