عابد کی تلاش میں ننکانہ میں سرچ آپریشن، ملزم گرفتار نہ ہو سکا
موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد تیسری بار بھی پولیس چھاپے سے قبل ننکانہ صاحب سے فرار ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے ننکانہ صاحب میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپہ ایک بار پھر ناکام ہوگیا، ملزم کو پکڑنے کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو الرٹ کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی ننکانہ میں موجودگی کی اطلاع مقامی شہری کی جانب سے ون فائیو پر کال کرکے دی گئی لیکن پولیس کے پہنچنے سے قبل ملزم عابد تیسری بار فرار ہوگیا۔ قبل ازیں ملزم کی گرفتاری کے لیے شیخوپورہ اور قصور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی چھاپہ ناکام رہا ہے۔