Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 18, 2020 06:22 pm views : 273

Location : Domestic place

Karachi- Pakistan arrests 56 Indian fishermen for trespassing
  • Urdu

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی ، 56 بھارتی ماہی گیر گرفتار

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے56 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے اُن کی 10 کشتیاں قبضے میں لے لیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندری حدودکی خلاف ورزی پردس بھارتی کشتیاں پکڑلیں اور اس میں سوار 56 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ،ماہی گیروں میں بارہ ایسے بھارتی ہیں جو دوبارہ گرفتارہوئے ہیں۔
پی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ سمندری حدودمیں داخلےکی حتمی رپورٹ پرکارروائی کی ، آپریشن میں پی ایم ایس اےکی بحری اورفضائی ٹیم نےحصہ لیا۔
حراست میں لیے گئے تمام بھارتی ماہی گیروں کو قانونی کارروائی کے لیے منتقل کردیا جس کے بعد انہیں جیل بھیجا جائے گا۔
خیال رہے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی سمندر میں واحد قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی سمندری حدود میں کسی بھی غیر قانونی عمل کی روک تھام کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اپنی ذمہ دارانہ سمندری حدود میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی عمل، منشیات و انسانی اسمگلنگ اور سرچ اور ریسکیو آپریشن کی انجام دہی کے لیے ہمہ وقت تیار اور مکمل طور پر فعال رہتا ہے۔
واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اور اسکے نتیجے میں گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں، سمندری حدود کی واضح تقسیم نہ ہونے اورماہی گیروں کی کشتیوں میں سمندری حدود کا تعین کرنے والے جدید آلات نہ ہونے کے باعث اکثر دونوں ممالک کے ماہی گیرغلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں اور اکثر ماہی گیر اپنی سزا کی مدت ختم کرنے کے باوجود کمزور سفارتی تعلقات کے باعث جیل میں رہ جاتے ہیں۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved