Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 19, 2020 04:39 pm views : 252

Location : Foreign Office

Islamabad- Pakistan HC in London receives Sharif’s arrest warrants: FO
  • Urdu

قوم متحد ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ قوم متحد ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت مسلسل غیرملکی وکیل مقرر کرنے پراصرار کر رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر غیرملکی وکیل مقررکرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ ہندوستان کو بتا دیا کہ ہماری عدالت میں غیرملکی وکیل پیش نہیں ہوسکتا۔
دہشتگردی کے حوالے سے زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے، بھارت پاکستان میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، قوم متحد ہے۔
ان کا کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی سیکیورٹی ضرورت سے زیادہ ہتھیار اکٹھے کر رہا ہے، اسلحے کی دوڑ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ بن گئی، ہمسایہ ملک دنیا میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر مچل بیچلیٹ کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور شہریوں کے خلاف پیلٹ گنز کے اندھا دھند استعمال پر ایک بار پھر تشویش ظاہر کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ وادی میں پرتشدد واقعات میں دو صحافیوں کو بھی شہید کیا گیا۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف کے وارنٹس پہنچا دئیے گئے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر پر امید ہیں کہ فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔
شنگھائی تعاون اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ روس نے شنگھائی تعاون آن لائن اجلاس میں پاکستان کا سیاسی نقشہ اتارنے کا نہیں کہا، پاکستان کا سیاسی نقشہ بیک گراؤنڈ سے اتارنے کا بھارت کا مطالبہ رد ہو گیا۔ انڈیا سلامتی کونسل کی قراردادوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، اس کےہمسائیوں کےساتھ تعلقات کودیکھیں تومعلوم ہوتا ہے کہ وہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔
گلگت بلتستان کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ گلگلت میں اصلاحات وہاں کے عوام کا مطالبہ ہے، اس سے متعلق پاکستانی اقدام کا سلامتی کونسل قراردادوں پراثر نہیں پڑے گا۔
فلسطین اسرائیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مسئلہ فلسطین پر پاکستان دو ریاستی حل کا حامی ہے، اس دو ریاستی حل میں القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہو۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved