Sep 19, 2020 04:57 pm
views : 264
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 305,031 Cases and 6,415 Deaths
پاکستان میں کرونا سے7 مریض جاں بحق
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 645 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں
کورونا کے 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی
تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 031 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی
تعداد 6 ہزار 572 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 92
ہزار 044 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 اموات رپورٹ
ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی۔
سندھ میں
مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362 ، پنجاب میں98 ہزار 272 خیبرپختونخوا
37 ہزار 270 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 086، بلوچستان میں 14 ہزار 138 ،
آزاد کشمیر 2 ہزار 491 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 412 تعداد ہوگئی۔