Sep 19, 2020 06:20 pm
views : 258
Location : Different Places
Islamabad- Senator Faisal Javed pays Rs46,127 taxes, FBR clarifies
ٹیکس تفصیلات میں غلطی ، ایف بی آر نے سینیٹر فیصل جاوید سے باضابطہ معذرت کرلی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) نے ٹیکس تفصیلات غلط جاری کرنے پر سینیٹر فیصل جاوید سے باضابطہ معذرت کرلی اور کہا شناختی کارڈ غلط ہونے پر ٹیکس تفصیل بھی غلط جاری ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) نے سینیٹر فیصل جاویدکی ٹیکس تفصیلات سے متعلق وضاحت جاری کردی، ترجمان نے کہا سینیٹر فیصل جاویدنےشناختی کارڈکےغلط اندراج پرایف بی آرسے رجوع کیا، شناختی کارڈ غلط ہونے پر ٹیکس تفصیل بھی غلط جاری ہوئی۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹیرینزڈائریکٹری میں درج معلومات درست نہیں، اندراج کی غلطی پر معززپارلیمنٹیرین سے معذرت خواہ ہیں، ٹیکس ڈائریکٹری میں تمام ٹیکس گزاروں کی لسٹ میں تفصیلات درج ہیں، سیریل چار، نو، نو، نو،صفر، تین پرسینیٹرفیصل کے ادا کردہ ٹیکس کی تفصیلات موجود ہیں، سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے چھیالیس ہزار ایک سوستائیس روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پارلیمنٹیرین ڈائریکٹری میں غلطی کو دور کرکے اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔