Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 20, 2020 01:53 pm views : 261

Location : Russia

Rawalpindi- Contingent of Pak Army participates in opening ceremony of Kavkaz 2020 in Russia
  • Urdu

روس میں پاکستان کی کیوکازمشقوں میں شرکت، بھارت نہ آیا

پاکستان آرمڈ فورسز کے دستوں نے روس میں شروع ہونے والی کثیر القومی فوجی مشقوں ’’کیوکاز 2020 ء‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق کثیرالقومی فوجی مشقوں ’’ کیوکاز 2020ء ‘‘ کی افتتاحی تقریب روس کے جنوبی شہر آسترکھان میں منعقد ہوئی، پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے نے ان کیوکاز سٹریٹجک کمانڈ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے روس میں ہونیوالی ان فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔
21 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں پاکستانی مسلح افواج کا دستہ حصہ لے رہا ہے، فوجی مشقوں کے شرکاء باہمی تجربات، حربی صلاحیتوں  کا مظاہرہ کریں گے، ساتھ ہی شرکاء کو مختلف چیلنجز پر رد عمل کو جانچنے کا موقع بھی ملے گا،  شرکاء کو اپنے جدید ملٹری ہارڈ وئیر اور ٹیکنالوجی کے مظاہرے کا بھی موقع ملے گا، پاکستان نے گزشتہ سال اسی سلسلے کی ٹی سنٹر 2019ء میں بھر پور شرکت کی تھی۔
پاکستان سمیت قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شریک ہوئے تھے، کیوکاز مشقوں میں خطے کے دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کیوکاز سٹریٹجک کمانڈ مشقوں میں80 ہزار سے زائد اہلکاروں کی شرکت متوقع ہے، کیوکاز مشقوں میں خطے کے دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم بھارت  شرکت سے آخری وقت میں بھاگ گیا۔
دفاعی ماہرین نے بھارتی فیصلہ بچگانہ اور تنگ نظری قرار دیتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ بھارت مشقوں میں پاکستان اور چین کی موجودگی سے بھاگا، بھارت چین سرحدوں پر تنازعے میں لداخ میں بھارتی فوج کی چینی فوج کے ہاتھوں بننے والی درگت کو  بھی مشقوں سے پیچھے ہٹنے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved