Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 20, 2020 01:58 pm views : 239

Location : Shahbaz building

Hyderabad- Won’t prioritise education over student health: Saeed Ghani
  • Urdu

حیدرآباد،ہمارے لیے تعلیم اورنجی اسکولوں سے زیادہ بچوں کی صحت اہم ہے،سعید غنی

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے تعلیم اورنجی اسکولوں سے زیادہ بچوں کی صحت اہم ہے۔
وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے حیدرآباد میں مختلف سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے دورے کے اختتام پر شہباز ہال شہباز بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکینڈری کلاسزشروع کرنے کے عمل کو ایک ہفتے تک موخر کرنے کے فیصلے پر وفاقی وزیرتعلیم نے گلہ کیا لیکن انھیں بتادیا ہے کہ یہ فیصلہ صورتحال دیکھ کرکیا جبکہ ہمارے لیے تعلیم اورنجی اسکولوں سے زیادہ بچوں کی صحت اہم ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سعیدغنی نے کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے تعلیمی عمل کو بحال کرنے کے مرحلے کو ایک ہفتے تک کے لیے موخر کردیا ہے کیونکہ کچھ مقامات پر ایس اوپیز پرعمل درآمد اطمنان بخش نہیں دکھائی دیا توکہیں بہتر اور کہیں بہت بہتر بھی ہے، ہم نے دوسرے مرحلے کو ایک ہفتے لیے اس لیے موخر کیا ہے کہ ہم اس دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
انھوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں کیے گئے14 ہزار ٹیسٹوں میں سے 5 ہزار کی رپورٹس آگئی جس میں 91 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ سندھ حکومت کے لیے بچوں کی صحت ان کی تعلیم سے زیادہ اور نجی تعلیمی اداروں کے نقصانات سے زیادہ اہم ہے، اگرخدانخواستہ کیسز بڑھتے ہیں تو ضروری نہیں جو فیصلہ کرلیا ہم اسی پر قائم رہیں ہم فیصلے پرنظرثانی اور تبدیل کرسکتے ہیں۔
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق ان کا کہنا تھاکہ خوش آئند بات ہے کہ اے پی سی میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں اوراس کی لیڈرشپ اس میں شرکت کررہی ہے، ان کا کہناتھاکہ سندھ کی ایک انچ زمین کا فیصلہ بھی سندھ حکومت اور یہاں کے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔a

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved